منگل , 11 اگست 2020

حاجیوں کو جمرات کیلئے جراثیم سے پاک پیک شدہ کنکریوں کی فراہمی کی گئی

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے حجاج کرام کو رمی جمرات کے لیے جراثیم سے پاک اور پیک شدہ کنکریاں فراہم کی گئیں۔

عرب خبر رسان ادارے العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے انسداد امراض نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں‌سال حج سیزن پر صحت پروٹوکول کی روشنی میں حجاج کرام کو سینیٹائز کی گئی جراثم سے پاک اور پیک شدہ کنکریاں فراہم کی گئی ہیں۔

بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے اختیار کردہ طریقہ کار کے مطابق رمی جمرات کے لیے حجاج کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک وقت میں ایک سے زائد گروپ کو رمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ رمی جمرات کے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کرام ایک دوسرے کے درمیان اڑھائی میٹر کے فاصلے پر ہوں‌ گے۔

ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق حجاج کرام کو رمی جمرات کے موقعے پر چہرے کو ماسک سے ڈھانپے، زیادہ سے زیادہ سینیٹائرز استعمال کرنے اور جمرات کے لیے مقرر کردہ راستوں کا استعمال کرنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے …