منگل , 20 اپریل 2021

ایران-سعودیہ ثالثی کیلئے کوششیں اب بھی جاری ہیں، وزیراعظم

دبئی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کی درخواست پر پاکستان کی جانب سے سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کی کوششیں سست روی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہماری ثالثی رکی نہیں ہم آگے بڑھ رہے ہیں لیکن آہستہ‘۔

یہ بات انٹرویو کی جاری کردہ جھلکیوں میں دیکھی گئی جبکہ مکمل انٹرویو بدھ کے روز نشر کیا جائے گا۔

الجزیرہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ’ہم نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تصادم روکنے کی اپنی حتی الامکان کوششیں کیں جو کامیاب رہیں‘۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …