منگل , 20 اپریل 2021

فلسطینیوں پر صیہونی دہشتگردوں کا حملہ، درجنوں زخمی

زبوبا: غرب اردن میں صیہونی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق غاصب اور جابر صیہونی دہشتگرد جنین کے مغربی شہر زبوبا میں حملہ کر کے کئی فلسطینیوں کو اٹھا لے گئے۔ اس حملے میں بچوں سمیت درجنوں فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

صیہونی فوجیوں نے نابلس کے عصیرہ علاقے سے بھی 5 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔

خیال رہے کہ فلسطینی عوام ملک کے مختلف علاقوں میں وقتاً فوقتاً احتجاجی مظاہرے کر کے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہتے ہیں تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران صیہونی حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …