ہفتہ , 20 اپریل 2024

خلیفہ حفتر کا ترک صدر کو لیبیا سے دور رہنے کا انتباہ

تریپولی: لیبیا میں سعودی عرب اور امارات کے حمایت یافتہ فوجی جنرل خلیفہ حفتر نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو خبـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر اپنے فوجیوں کو لیبیا سے نکال لیں یا پھر مسلح تصادم کے لئے آمادہ ہوجائیں۔

اطلاعات کے مطابق یہ وارننگ تریپولی میں گورنمنٹ آف نیشنل اکورڈ (جی این اے) کے ساتھ تنازع میں لیبین نیشنل آرمی (ایل این اے) کی سربراہی کرنے والے لیبیا کی مشرقی فوج کے جنرل خلیفہ حفتر کی جانب سے دی گئی۔

خلیفہ حفترنے ترک صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے آباؤ اجداد کی میراث کا جواب گولیوں سے دیں گے، لیبیا میں کسی بھی ترک فورس سے کوئی رحم نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ رحم کے لائق نہیں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیبیا کے لوگ ترکوں کی جانب سے کسی قبضے کو قبول نہیں کریں گے اور لیبیا کو ترک فوج کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …