جمعہ , 18 ستمبر 2020

کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتا پاکستان کا نیا سرکاری نقشہ پیش

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پاکستان کے نئے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر بھی شامل ہوگا۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا کے ہمرا پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے پاکستان کا سیاسی نقشے لے کر آرہے ہیں جو پاکستان کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کے اصولی مؤقف کی تائید کرتا ہے اور جو بھارت نے کشمیر میں پچھلے سے 5 اگست کو جو غاصبانہ اور غیرقانونی قدم اٹھایا تھا اس کی نفی کرتا ہے’۔

وزیراعظم نے کہا کہ ‘آج سے سارے پاکستان میں پاکستان کا سرکاری نقشہ وہی ہوگا جس کو آج وفاقی کابینہ نے منظور کیا ہے’۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد جموں و کشمیر: بھارتی شیلنگ سے 6 شہری زخمی

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں …