جمعہ , 18 ستمبر 2020

بیروت کے المناک واقعے پر قائد انقلاب اسلامی کا پیغام

تہران: قائد انقلاب اسلامی نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے واقعے کے بعد لبنان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے اس پیغام میں جو ان کی ویب سائٹ KHAMENEI.IR کے ٹویٹر ہینڈل سے جاری کیا گيا ہے، کہا گيا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے کے دردناک سانحے میں، جس میں بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے اور بہت زیادہ مالی نقصان ہوا ہے، ہم لبنان کے عزیز عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے اپنے اس پیغام میں کہا ہے کہ اس حادثے پر صبر، لبنان کے افتخارات کا ایک سنہری ورق ہوگا۔

واضح رہے کہ منگل کی شام بیروت بندرگاہ کے ایک ڈپو میں امونیم نائیٹریٹ ذخیرے میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے ایک مہیب دھماکہ ہوا تھا جس میں اب تک کم از کم ڈیڑھ سو افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد جموں و کشمیر: بھارتی شیلنگ سے 6 شہری زخمی

مظفرآباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں …