ہفتہ , 20 اپریل 2024

اقوام متحدہ نے شہید میجر جنرل سلیمانی کے قتل کو امریکہ کا غیر قانونی اقدام قراردیدیا

نیویارک: اقوام متحدہ نے اپنی سرکاری اور باقاعدہ رپورٹ میں شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کو امریکہ کی من مانی اور غیر قانونی کارروائی قراردیدیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں واضح کہا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے سربراہ میجر جنرل سلیمانی اور اس کے ہمراہ وفد کو عراق کے سرکاری دورے کے دوران مجرمانہ کارروائی کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا امریکہ کا غیر قانونی اورمن مانی اقدام ہے۔ میجر جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور عالمی سطح پر بد نظمی پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور اس بات کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں کہ شہید جنرل سلیمانی کا دورہ عراق امریکی مفادات پر حملہ کرنے کی غرض سے تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …