جمعرات , 24 ستمبر 2020

سعودی اتحاد کی جارحیت، بارہ یمنی شہید اور زخمی

صنعا: یمن کے صوبے ضالع پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں کم سے کم بارہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بدھ کی صبح صوبہ ضالع بر گولہ باری کی ہے جس میں ایک خاتون سمیت چار افراد شہید اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی جنگی اتحاد نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صوبہ الحدید میں جنگ بند کی ننانوے بار خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …