جمعرات , 24 ستمبر 2020

اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت

ریاض: اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے مستقل کمیشن نے یوم استحصال پر کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ کشمیر کے محاصرے کے دن او آئی سی کا انسانی حقوق کمشن اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی حمایت کرتا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خطرناک صورتحال کے ازالے کے لئے فوری کارروائی کی جائے جو 5 اگست 2019 سے مسلسل خراب تر ہورہی ہے۔

او آئی سی انسانی حقوق کےمستقل کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اقوام متحدہ کے ماہرین کے اس مطالبے کی بھی تائید کرتے ہیں کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے ہلاکتوں، جبری لاپتہ کرنے، تشدد اور غیرقانونی قیدوبند کے واقعات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …