جمعرات , 24 ستمبر 2020

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے : اسد الدین اویسی

سری نگر: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے، اس کے باوجود نریندر مودی نے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر وزیراعظم کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ دن جمہوریت اور سیکیولرازم کی شکست اور ہندوتوا کی کامیابی کا دن ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کل ایودھیہ میں بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …