جمعرات , 24 ستمبر 2020

ایران کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی پہلی کھیپ بیروت پہنچ گئی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے طبی اور غذائی امداد کی پہلی کھیپ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئی ہے ۔ اس امداد میں 95 ٹن طبی اور غذائی سامان موجود ہے۔ مزید امداد روانہ کرنے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ ایران نے بیروت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کے علاج کے لئے بیروت میں ایک صحرائي اسپتال قائم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک اعلی ٹیم بھی بیروت پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے لبنانی شہریوں کے لئے امدادی کھیپ جل دروانہ کردی جائےگي ۔ واضح رہے کہ کل رات بیروت میں ایک المناک دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔

News Code 1902083

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …