جمعرات , 24 ستمبر 2020

پاکستان میں کورونا وائرس بے اثر ہونے لگا، فعال کیسز 20 ہزار سے کم رہ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گرزتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں 90 فیصد مریضوں کے صحتیاب ہونے سے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 863 ہے جس میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 58 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 35 لقمہ اجل بنے ہیں۔

آج (6 اگست) کی صبح تک ملک میں کورونا کی وبا نے مزید 322 افراد کو متاثر کیا جبکہ 5 افراد کی جان لے لی، تاہم ایک ہزار 772 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

اس عالمی وبا کا آغاز گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔‎

وبا نے نہ صرف پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ دنیا کی صورتحال، لوگوں کا رہن سہن، معاشی معاملات اور یوں کہیں کہ سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔

اگر خطے کی بات کریں تو پاکستان میں یہ وبا دیگر پڑوسی ممالک کے مقابلے میں دیر سے آئی اور یہاں فروری کے آخر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ یہاں اس وائرس سے بہتری کی جانب جانے کی صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔

رواں ماہ کی بات کی جائے تو ابتدا کے 5 روز میں عید گزرنے کے باوجود کیسز کی صورتحال میں گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے بہتر ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …