جمعرات , 24 ستمبر 2020

اندرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: وفاقی کی حکومت کی ہدایت پر اندرون ملک شیڈول اور خصوصی پروازویں کا آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے تحت خصوصی طیاروں کو بھی تمام ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔

نوٹم کے مطابق تمام خصوصی اور شیڈول پروازوں کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا لازم ہو گا۔‎

ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بحال کر دیے گئے ہیں البتہ تربت، پنجگور دلبدین، ژوب، پسنی، موہن جودڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ایئر پورٹ تاحال بند رہیں گیے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 25 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ تمام ایئرلائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

ملک بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

البتہ ماہ مئی کے اختتام پر محدود پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دیتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا لیکن اندرون ملک پروازوں پر پابند برقرار رہی تھی۔

تاہم اب کیسز کی تعداد میں تیزی سے کمی اور صحتیابی کا تناسب بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تو سرکاری سطح پر مختلف اقدامات اٹھائے گئے اور سب سے پہلے تعلیمی اداروں کی بندش کی گئی تاکہ یہ وائرس طلبہ و اساتذہ میں نہ پھیل سکے، بعد ازاں مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہیں جزوی تو کہیں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اس لاک ڈاؤن باعث کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، پارکس، تفریحی مقامات، انٹرسٹی بسز، مسافر ٹرینیں، غیر ضروری باہر نکلنے سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئیں۔

تاہم اس کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور رواں ماہ کے آغاز سے اس میں دوگنا تیزی دیکھی گئی ہے۔

اگرچہ اس وائرس کا پہلا کیس بیرون ملک سے آیا پاکستانی شہری تھا تاہم اب یہ مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی کیسز میں بڑی تعداد ایسے متاثرین کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج

کوئٹہ: محکمہ پولیس بلوچستان نے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کے فیصلہ کو بلوچستان ہائی کورٹ …