جمعرات , 25 اپریل 2024

یمن پر سعودی اتحاد کا حملہ

صنعا: سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے ۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے بیت سعدان علاقے پر 5 مرتبہ بمباری کی۔ اس کے علاوہ صوبہ الحدیدہ کے شہرباجل میں ایک کارخانے پر بھی حملہ کیا۔

در ایں اثناء سعردی عرب نے دعوی کیا کہ یمن کے ایک میزائل کو فائر کرنے سے پہلے منہدم کر دیا گیا۔

سعودی عرب ، امریکہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے ۔ سعودی عرب نے غریب عرب ملک یمن کا فضائی ، زمینی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے ۔

یمن پر سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …