ہفتہ , 17 اپریل 2021

امریکی صدر نے ایرانی قوم کے خلاف بد ترین جرائم انجام دیے: حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر نے امریکہ کو منہ زور اور عالمی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ امریکی صدر نے ایرانی عوام کے خلاف بد ترین جارحیت اور جرائم انجام دیئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج شام کابینہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ کی جانب سےسلامتی کونسل میں امریکہ کی تاریخی شکست پر بریفنگ دینے کے بعد کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلا اور ایران پر غیر قانونی پابندیاں عائد کر کے نہ فقط ایرانی قوم کے حقوق بلکہ چند ممالک کے ساتھ عہد و پیمان کی بھی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ امریکہ نے جمعہ کو ایران کے خلاف اسلحه جاتی پابندیوں میں توسیع کی قرارداد سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے پیش کی تھی تاہم اسے ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس قرارداد کے حق میں صرف امریکہ اور ڈومینیکن نے ووٹ دیا، روس اور چین نے اس کی مخالفت کی، جبکہ گیارہ ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

مستقل اور عارضی رکن ملکوں نے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت اور امریکہ کے غیر قانونی اقدامات کو اسکی پیش کردہ قرارداد کی مخالفت اور رائے شماری میں حصہ نہ لینے کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …