جمعہ , 23 اپریل 2021

ملک میں کورونا بے اثر، 24 گھنٹوں میں87 نئے کیسز، مزید 2 ہزار 786 افراد صحتیاب

اسلام آباد: دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کرنے والے مہلک کورونا وائرس کا پاکستان میں پھیلاؤ کافی حد تک کم ہوگیا ہے اور 93 فیصد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 ہے جس میں سے 2 لاکھ 69 ہزار 87 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 175 کا انتقال ہوا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج 17 اگست کی صبح تک مزید 87 نئے کیسز اور ایک موت کی تصدیق ہوئی جبکہ 2ہزار 786 افراد صحتیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں آیا تھا، جس کے بعد یہ وبا پورے ملک میں پھیل گئی تھی اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں کی بندش اور دیگر شعبوں کی بندش دیکھنے میں آئی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …