بدھ , 21 اپریل 2021

ایران اور پاکستان کے مابین مشرکہ سرحدی منڈیوں کی تشکیل

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارتی امور اور سرمایہ کاری نے ایران اور پاکستان کے مابین مشرکہ سرحدی منڈیوں کی تشکیل کی خبر دی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایران اور پاکستان کے مابین سرحدی منڈیوں کی تشکیل کے حکم کے 8 ماہ بعد پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارتی امور اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داود نے ایران اور پاکستان کے مابین تجارتی لین دین کو بڑھانے کے مقصد سے مشرکہ سرحدی بازاروں کی تشکیل کی خبر دی ہے۔

عبد الرزاق داود نے ایران و پاکستان کے مابین سرحدی بازاروں کی تشکیل کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب اگست اور ستمبر کے مہینے میں دونوں ممالک کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 21 واں اجلاس اور مشترکہ تجارتی کمیٹی کا 9 واں اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …