بدھ , 14 اپریل 2021

موساد کے ڈائریکٹر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

ابوظہبی: بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔

اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل کان کی رپورٹ کے مطابق بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن بروز پیر متحدہ عرب امارات کے حکام سے گفتگو کرنے کیلئے ابو ظہبی پہنچے۔

کان نے کل اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ممکن کہ موساد کے ڈائریکٹر پیر کے روز امارات کا دورہ کریں۔

بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل اور امارات کے مابین روابط کی برقراری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اکثرذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات کی برقراری کیلئے کئي مرتبہ ابو ظہبی کا دورہ کر چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …