ہفتہ , 17 اپریل 2021

جوہری معاہدے کے حوالے سے چین نے امریکہ کی مذمت کی

بیجنگ: چین کی وزارت حارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس معاہدے پر عمل در آمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان "هوآ چون یینگ” Hua Chunying نے جوہری معاہدے کو کمزور کرنے کیلئے امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس معاہدے پر عمل در آمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کیلئے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا۔

چین کی وزارت حارجہ کی ترجمان نے جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اس معاہدے میں شامل دیگر رکن ممالک جوہری معاہدے کی حمایت کے حوالے سے ایک رائے رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ جوہری معاہدے میں شامل دیگر رکن ممالک کا اجلاس منگل کے روز ویانا میں منعقد ہوا تھا جس میں جوہری معاہدے کے تحفظ کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …