جمعہ , 23 اپریل 2021

اسرائیلی فوج کا 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد

شوفا: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران 65 سالہ بزرگ فلسطینی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوجی اہلکار نے بزرگ شہری کو پہلے گردن سے پکڑ کر زمین پر گرایا، پھر ان کی گردن پر گھٹنا رکھ کر بیٹھ گیا۔ دیگر اسرائیلی فوجی اہلکار منظر کو کیمرے میں قید کرنے والے صحافیوں پر رائفل تانے کھڑے رہے۔

مغربی کنارے میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فلسطینی بزرگ شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کو 65 سالہ فلسطینی شہری خیری حانون کی گردن پر گھٹنا رکھ کر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔مغربی کنارے کے قریبی گاؤں شوفا میں احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …