پیر , 12 اپریل 2021

مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو جسمانی اذیت کے خلاف مسودہ قانون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا عمل تیز بنانے کی ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں جسمانی اذیت کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جسمانی اذیت اسلام کی روح سے متصادم، آئینِ پاکستان اور ان عالمی قانونی معاہدوں کے بھی خلاف ہے جس کا ہم حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں وضع کردہ معیار پر پورا اترنے والی زیرِ سماعت مقدمات میں نامزد اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کیلئے عدالت عظمیٰ کے حکمنامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایات دے دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …