جمعرات , 25 اپریل 2024

کویت میں پہلی مرتبہ عدالت عظمیٰ میں 8 خواتین ججوں کا تقرر

کویت سٹی: کویت عدالت عظمیٰ میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

کویتی خبرایجنسی کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 54 ججز کا تقررکیاگیا ہے جس میں 8 خواتین جج بھی شامل ہیں۔

خواتین ججوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے جس کے بعد کویت اعلیٰ عدالت میں بڑی تعداد میں خواتین جج مقرر کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے مطابق مقرر کردہ خواتین ججوں کے کام کا کچھ عرصے بعد جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …