ہفتہ , 17 اپریل 2021

دودھ اور دالوں سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دودھ اور دالوں سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست کے آخری ہفتے مہنگائی میں 0.80 فیصد اضافہ ہوا اور مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی جب کہ 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر ، پیاز ،دال چنا ، دال مونگ ، گُڑ ، آلو ، تازہ دودھ و دہی، لہسن، مرغی ، انڈے اور ایل پی جی سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی 87 پیسے فی کلو مزید سستی ہوئی، اس کے علاوہ کیلے ، دال مسور ، دال ماش، گندم ، آٹا اور چاول کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مٹن ، بیف ، خشک دودھ ، ملبوسات، چائے، پیٹرول ، ڈیزل ، مٹی کا تیل ، بجلی اور گیس کے نرخ برقرار رہے۔

یہ بھی دیکھیں

ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا بڑا اضافہ

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ملکی …