جمعرات , 25 اپریل 2024

قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کر کے ہی کامیاب قوم بنا جاسکتا ہے، صدر مملکت

بانی پاکستان کی 72 برسی کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے عوام سے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ایک کامیاب قوم بن سکتے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد آج مزار قائد پر حاضری دیں گے اور پھول چڑھائیں گے۔

اس کے علاوہ بہت سے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیموں نے بھی اس دن کی یاد میں متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ہماری قوم نے کورونا وائرس کو شکست دی ہے یہ ہمارے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اچھی کامیابی ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس سے بین الاقوامی سیکھ سکتی ہے’۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب مل کر وہ قوم تعمیر کریں کہ جس کا قائد اعظم نے تصور کیا تھا تو ہمارے پیچھے رہ جانے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہے گی۔

دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور پر پھول چڑھائے۔

اس حوال سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے اصولوں کے لیے اپنے عزم کی توثیق کرنے کی ضرورت ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہمیں ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی اور پاکستان کو ایسی جگہ بنانا ہوگا جہاں لوگ بانی پاکستان کے تصور کے مطابق آزادی اور عزت سے رہ سکیں’۔

ایک ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم بانی پاکستان کے آزاد مملکت کے تصور کی تجدید کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہ پاکستان ایک آزاد مملکت بنایا تھا جہاں انصاف ہوگا، جو ذات مذہب کو سب چیزوں سے بلند ہو کر انسانیت کے لیے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ایک ‘ آئیڈل ملک بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے اور قائد اعظم بے انتہا بیماری کے باوجود اس ملک کے لیے انتھک محنت کرتے گئے اور پھر انہوں نے پاکستان کی صورت میں ایک آزاد ملک ہمیں دیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …