جمعرات , 25 اپریل 2024

شام پر اسرائیل کا حملہ ناکام، کئی میزائل تباہ

حلب: اسرائیل نے جمعہ کی صبح شام کے صوبہ حلب پر میزائلی حملہ کیا جسے شامی فوج نے ناکام بنا دیا۔

تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فوج نے حلب شہر کے قریب السفیرہ علاقے میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کو باضابطہ طور پر شکست دی، تاہم اب بھی ملک کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …