اتوار , 11 اپریل 2021

عرب لیگ کا تابوت فلسطینیوں کے کاندھوں پر

قلقیلیه: فلسطینی نوجوانوں نے جمعہ کو ہونے والے مظاہرے میں عرب لیگ کے تابوت کو اپنے کاندھوں پر اٹھا کر اسرائیل اور عرب امارات کے مابین ہونے والےسازشی معاہدے کی عرب لیگ کی جانب سے مذمت نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا۔

القدس العربی کی بروز جمعہ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے علاقے قلقیلیه کے مشرق میں ہونے والے مظاہرے کے دوران فلسطینیوں نے بطور احتجاج عرب لیگ کے تابوت کواٹھا کر مظاہرہ کیا اور اسرائیل اور عرب امارات کے خلاف نعرے لگائے۔ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں برسائيں جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی برقراری کی مخالفت سے گریز کرتے ہوئے اراکین نے فلسطین کی پیش کردہ قرارداد کو مسترد کر دیا۔

صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات نے تیرہ اگست کو سفارتی تعلقات کی برقراری کا اعلان کیا تھا۔ اس سمجھوتے پر عالم اسلام میں بڑے پیمانے پر شدید نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …