ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں کئی یمنی شہید و زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں کئی یمنی شہید و زخمی ہو گئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ کے سرحدی علاقے شدا پر جارح سعودی اتحاد کے راکٹی حملے میں ایک یمنی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس حملے میں کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

کل بھی جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب کے رحبہ شہر پر رہائشی علاقوں پر حملے کئے تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنی تمام تر وحشیانہ جارحیت کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے اور اطلاعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ وہ جنگِ یمن کے مخمصہ سے باعزت طور پر باہر نکل جانے کے لئے راہوں کی تلاش میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …