جمعرات , 6 مئی 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کے والد انتقال کرگئے جبکہ وقار یونس سڈنی سے لاہور کیلئے روانہ ہوچکے ہیں اور ان کی کل شب لاہور واپسی متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وقار یونس کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وقار یونس دورہ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا چلے گئے تھے تاہم کورونا ایس او پی کی وجہ سے انہیں قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔

اب وقار یونس قرنطینہ سے نکل کر فیملی سے ملے بغیر سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ان کی اہلیہ نے بتایا کہ وقار یونس ہوٹل قرنطینہ سے ہی پاکستان واپس چلے گئے ، ان سے ہماری ملاقات نہیں ہو سکی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقار یونس کے والد کی حالت لاہور میں تشویشناک ہے جن کا اب انتقال ہوچکا ہے۔

وقار یونس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے جب سننے کو ملے کہ ایک بڑا شخص اکیلا رو پڑا ہو اور وہ کچھ نہیں کر سکتا، یہ تکلیف دہ لمحات ہیں۔

خیال رہے کہ نیو ساؤتھ ویلز کووڈ 19 قوانین کے تحت وقار یونس کو 14 روز کا ہوٹل قرنطینہ مکمل کرنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …