جمعرات , 18 اپریل 2024

بیلجیئم کے ایک میئر کا دل 180 سال بعد فوارے سے برآمد

بیلجیئم: لگ بھگ 180 برس تک زبان زدِ عام رہنے والی ایک داستان کی گزشتہ ہفتے تصدیق ہوئی ہے۔ بیلجیئم کے ایک شہر کے مرکزی فوارے کے نیچے سے شہر کے میئر کا دل برآمد ہوا ہے۔

بیلجیئم کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے شہر ورویئرس کے مرکزی فوارے کی مرمت کے دوران ایک صندوق برآمد ہوا ہے جس میں سو سال قبل فوت ہوجانے والے میئر پیئرے ڈیوڈ کا دل موجود تھا۔ ایتھانول میں ڈوبا ہونے کی وجہ سے یہ دل بوسیدگی سے محفوظ رہا ہے۔

ڈیوڈ اس شہر کے پہلے میئر تھے اور 1839 میں دورانِ ملازمت ایک عمارت کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ان کی خدمات کےاعتراف میں ایک فوارہ بنایا گیا۔ پھر ان کے گھر والوں کی اجازت سے 1883 میں ڈیوڈ کا دل فوارے کے فرش میں دفنایا گیا۔ اس سے قبل یہ دل ایک طویل عرصے تک ایک آرٹ میوزیم میں رکھا گیا تھا۔

ڈیوڈ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے ورویئرس کی بہت خدمت کی تھی۔ وہ 1800 سے 1808 تک شہر کے میئر رہے اور فرانس سے آزادی کے بعد 1830 میں دوبارہ میئر منتخب ہوئے۔

بعض شہری دستاویز میں یہ لکھا ہے کہ اس فوارے کے نیچے میئرکا دل دفن ہے اور بڑے بوڑھے بھی اپنے بچوں کو یہی بتاتے رہے۔ تاہم وقت کی گرد پڑنے سے یہ محض ایک خیالی کہانی بن کررہ گئی جس پر کچھ لوگوں کو اعتبار تھا جبکہ باقی افراد نے اسے ایک داستان قرار دیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …