جمعرات , 6 مئی 2021

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند

سوئی سدرن نے کراچی سمیت سندھ بھر میں آج صبح 8 بجے سے سی این جی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن کے اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے بند کی گئی ہے۔

سندھ میں گیس کی قلت کے سبب کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں گیس سپلائی کم ہے جب کہ ہوٹلوں میں بھی کھانے کی تیاری میں مشکل کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …