ہفتہ , 31 اکتوبر 2020

ہماری جنگ امریکہ کے ساتھ ہے: انصاراللہ کا شاہ سلمان کو کرارا جواب

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کو کرارا جواب دیا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کو جان لینا چاہئے کہ یمن کی اصلی جنگ امریکہ کے ساتھ ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کو ہتھیار فراہم کر کے سعودی سرزمین سے یمن پر جنگ مسلط کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی ہمہ جانبہ حمایت سے یمن پر ریاض کے فوجی یلغارکی جانب اشارہ کئے بغیر ایران پر مغربی ایشیاء میں کشیدگی کو جنم دینے والی پالیسی اختیار کرنے کا بے بنیاد الزام عائد کیا۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد کے ساتھ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک تقریبا سترہ ہزار یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بے گھر اور دربدر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کی نیابتی جنگ کر رہے ہیں: انصاراللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب …