ہفتہ , 31 اکتوبر 2020

عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستوں میں دھماکے

بغداد: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے دو کانوائے کے راستے میں دھماکے ہوئے ہیں ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے ابو غریب اور جلہ میں اس وقت ہوئے جب امریکی دہشتگرد فوجی ساز و سامان لے جا رہے تھے۔ ابھی تک دھماکے سے ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

گزشتہ دنوں کے دوران امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

خبری ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانے اور امریکی دہشت گردی کے فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد پر حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار راکٹ داغے گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کی نیابتی جنگ کر رہے ہیں: انصاراللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب …