ہفتہ , 31 اکتوبر 2020

امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر روس اور چین نے اہم کردار ادا کیا: ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پرروس اور چین نے اہم کردار ادا کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کل رات ماسکو پہنچے۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی حکومت اور وزارت خارجہ نے چین کے ساتھ جوہری معاہدے کے حوالے سے اہم موقف اپنایا اور امریکہ کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کئے جانے پرانہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خطے کو مسائل و مشکلات کا سامنا ہے کہا کہ شام کا بحران بدستور جاری ہے اور ایران اور روس کے مابین اس مسئلے کے حل کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

محمد جواد ظریف نے افغان انٹرا مذاکرات، طالبان کے سخت موقف اور امریکی کردار کو علاقے کے لئے ایک اور مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا ۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف روسی حکام سے گفتگو کے لئے کل رات ماسکو پہنچے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب اور عرب امارات اسرائیل کی نیابتی جنگ کر رہے ہیں: انصاراللہ

صنعا: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب …