جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران کے وزیر خارجہ کی کویت کے نئے امیر سے ملاقات و گفتگو

مسقط: ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ کویت میں اس ملک کے نئے امیر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے صدر حسن روحانی کی نمائندگی میں کویت کا دورہ کیا اور اس ملک کے عوام اور حکومت کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی موت پر تعزیت پیش کی ۔وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس دورے میں کویت کے نئے امیر سے ملاقات کر کے انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ہی نیا امیر کویت منتخب ہونے پر انھیں مبارک باد دی اور تہران کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

منگل کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی موت ہوگئی تھی ۔ ان کی عمر اکانوے برس تھی ۔امیر کویت جولائی کے مہینے سے امریکہ کی ریاست مینے سوٹا کے شہر روچسٹر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے حکومت کویت نے ایک بیان جاری کر کے ولیعہد نواف الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا نیا امیر معین کردیا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …