بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت: کورونا سے مسلسل ہلاکتیں، قدیم ترین قبرستان میں سیکڑوں قبریں تیار

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس سے مسلسل ہلاکتوں کے باعث دہلی کے قدیم ترین قبرستان میں قبریں تیار کی جانے لگیں۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قدیم ترین قبرستان میں صفائی کا کام شروع کردیا گیا ہے جہاں تقریباً 400 نئی قبریں بنائی جائیں گی جب کہ یہ اقدام بھارت میں کورونا سے ہونے والی مسلسل ہلاکتوں کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 66 لاکھ سے زائد ہے تاہم نئی دہلی میں کورونا کے کیسز میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے جدید قبرستان کے سربراہ محمد شمیم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ قبرستان میں قبروں کے لیے مزید زمین کو صاف کرنا پڑے گا لیکن کورونا سے ہلاکتوں کی وجہ سے مسلسل میتیں لائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

محمد شمیم نے کہا کہ کورونا وائرس میں عارضی کمی سے ہلاکتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور گرمیوں میں ہلاکتیں روزانہ 10 سے کم ہوکر 4 پر آگئی ہیں۔

قبرستان کے سربراہ نے مزید بتایا کہ اس قبرستان میں کورونا سے ہلاکت کی پہلی تدفین اپریل میں کی گئی تھی جس کے بعد سے کورونا سے انتقال کرجانے والے افراد کی تدفین کے لیے ملحقہ ٹکڑے میں 700 سے زائد افراد کی تدفین ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کورونا سے متاثرہ دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں ایک روز کے دوران کیسز کی تعداد 74 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا کا پہلا نمبر ہے جہاں کورونا کیسز کی کل تعداد 76 لاکھ سے زائد ہے اور ہلاکتیں 2 لاکھ 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …