جمعہ , 23 اپریل 2021

چھ سال کی جنگ نے یمنیوں کو مزید مضبوط بنا دیا

یمن کے نہتے اور بے دفاع عوام پر مسلط کردہ جنگ کو چھے سال کا عرصہ گزرنے کے باوجو یمنی جوانوں میں وطن کے دفاع جذبہ ماند نہیں پڑا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جیزان میں تیل کی سپلائی کے ایک مرکز کے نزدیک یمن کے حوثیوں نے دھماکہ خیز مادے سے لدی دو کشتیوں کو دھماکہ سے اڑا دیا۔

یہ اطلاع سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ایک ترجمان نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے سبب وہاں آگ لگ گئی۔

انہوں نے گذشتہ شب الاخباریہ نیوز چینل کو بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول سے دو کشتیوں میں دھماکہ کئے جانے کی وجہ سے جیزان میں واقع تیل کی سپلائی مرکز کے قریب آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھایا جارہا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سعودی عرب کی توانائی کی وزارت نے اس واقعہ کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مقامات پر حوثیوں کے حملوں کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اپنے پٹھو مفرور صدر منصور ہادی کو اقتدار میں لانے کے لئے یمن کے نہتے عوام پر ایک غیر مساوی جنگ مسلط کر رکھی تاہم سات سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود اسے اپنے اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …