اتوار , 6 دسمبر 2020

ایران میں تیار 5 ویکسین عالمی ادارہ صحت کے Covid-19 ویکسین کینڈیڈیٹ میں شامل

 ایرانی محکمہ برائے خوراک اور ادویات کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں تیار کردہ 5 ویکسین کو عالمی ادارہ صحت کے کووڈ-19 ویکسین کینڈیڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور” نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

اس سے پہلے ایرانی محکمہ صحت کے نائب سربراہ نے "رضا ملک زادہ” نے کہا کہ ایران میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاری حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس پروجیکٹ کے پری کلینیکل مرحلے میں ہیں اور ابھی تک انسانی طبی جانچ کے مرحلے میں داخل نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کرونا ویکسین کی تیاری کیلئے طویل عرصے کے کام کی ضرورت کے سوال کے جواب میں کہا کہ تحقیقی سرگرمیوں کے عین وقت کا اعلان نہیں کیا جاسکتا، لیکن ہمارے محققین اس کو حاصل کرنے کیلئے سخت کوشش کر رہے ہیں؛ دوسرے لفظوں میں، ہمیں یہ ویکسین بنانے کے عمل کو کامیابی کیساتھ مکمل کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔

ملک زادہ نے ایران میں کرونا وائرس کی تیاری کا عمل کچھ سست کیوں ہے، کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس کچھ ضروری انفراسٹرکچر نہیں ہے اور ہم انہیں ملک میں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم نے کرونا ویکسین بنانے کے علم کو حاصل کیا ہے لیکن انفراسٹرکچر کی تعمیر بھی ضروری ہے جس کی ہمیں امید ہے کہ جلد سے جلد اسے حاصل کیا جائے۔

اس کے علاوہ  ایرانی وزیر صحت "سعید نمکی” نے حالیہ دنوں میں ملک میں کرونا ویکسین کی تیاری کیلئے ہونے والی پیشرفتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی کمپنیوں میں تیارکردہ کرونا ویکسین بہت جلد جانوروں پر آزمائش کے مرحلے سے گزر کر انسانی مطالعے کے مرحلے میں داخل ہوگی۔

نمکی نے مزید کہا کہ اب 12 علم پر مبنی ایرانی کمپنیاں، کرونا وائرس کی تیاری کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایرانی وزیر صحت نے کہا کہ ان کمپنیوں میں سے 4 کمپنیوں نے اس حوالے سے کافی ترقی کی ہے اور وہ اب کرونا وائرس کی ویکسن کی تیاری کیلئے جانوروں پر مطالعے کے مرحلے کو مکمل کر چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چار کمپنیاں، بہت جلد کرونا ویکسن کی تیاری کے تیسرے مرحلے یعنی انسانی مطالعے کے مرحلے میں داخل ہوں گی۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کو بہت جلد صدر میکرون کے شر سے نجات مل جائے گی ، ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس کے عوام …