ہفتہ , 20 اپریل 2024

بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 754 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 54 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.6 فیصد رہی۔

دو روز قبل بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی اور 541 افراد میں سے 44 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

محکمہ صحت کے مطابق اس سے ایک روز قبل یعنی 12 نومبر کو بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16393 اور ہلاکتیں 156 ہو چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہاتھ سے کھانے کے فوائد اور نقصانات

اسلام آباد:اگرچہ لوگ جانتے ہیں کہ کھانے کے لیے ہاتھ کا استعمال چمچوں یا کانٹوں …