جمعہ , 23 اپریل 2021

وفاقی مذہبی امور اور ڈاکٹر قبلہ ایاز کی علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کیلئے جامعۃ المنتظر آمد + تصاویر

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری، خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید عبدالخبیر آزاد، سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے وفد کے ہمراہ جامعۃ المنتظر لاہور میں علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی مدظلہ العالیٰ سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے وفد کے ہمراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید نیاز حسین نقوی اعلیٰ اللہ مقامہ کی وفات پر علامہ حافظ ریاض حسین ننجفی سے تعزیت و تسلیت عرض کی۔

واضح رہے کہ وفد کی جامعۃ المنتظر آمد پر علامہ افضل حیدری نے وفد کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ وفد نے علامہ نیاز حسین نقوی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات رقم کیے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …