بدھ , 24 اپریل 2024

ایران اور عراق اپنے سرداروں کا خون کبھی معاف نہیں کرے گی ، وزرائے دفاع

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے عراق کے وزیر دفاع عناد سعدون سے ملاقات میں استقامتی محاذ کے شہداء بالخصوص سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید جنرل ابو مہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان دونوں کمانڈروں کا ایران و عراق کی قوموں، علاقے اور انسانیت پر بہت بڑا حق ہے اور استقامتی محاذ کے مجاہدین اور ایران و عراق کی قومیں اپنے سرداروں کا خون کبھی معاف نہیں کریں گی۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران و عراق کے رہنماؤں کے اندر اپنے باہمی تعلقات کو اعلی سطح پر فروغ دینے کے لئے سیاسی عزم موجود ہے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ علاقے کے ممالک کو اپنی سیکورٹی خود قائم کرنا چاہئے اور اسے اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہئے اور جب تک علاقے کے باہر کی طاقتیں موجود رہیں گی اور مداخلت کریں گی اس وقت تک امن و استحکام ممکن نہیں ہے۔

عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے بھی اس ملاقات میں ایک دوست، برادر اور پڑوسی ملک کی حیثیت سے اپنے دورۂ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کا پہلا مقصد دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور دفاعی میدان میں قیمتی تجربات حاصل کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …