اتوار , 18 اپریل 2021

وزیر اعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی منظوری دے

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم نے کفالت پروگرام سے سہولت حاصل کرنے والوں کی تعداد چھیالیس لاکھ سے بڑھا کر ستر لاکھ کرنے کی منظوری دے دی ۔ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام کی تیاری کے حوالے سے اجلاس میں لیا گیا۔اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ (بذریعہ ویڈیو لنک), معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر اعظم سیکرٹریٹ میڈیا ونگ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ دنیا بھر میں کورونا وباء کی وجہ سے معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلارت میں اضافہ ہوا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک نے وباء کی پیش نظر عوامی فلاح کے لیے معاشی پیکیج دیے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ پاکستان کا شمار ان کامیاب ممالک میں ہوتا ہے جس نے کورونا وباء کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ حکومت پاکستان نے فلاح عامہ کے لیے کورونا وباء کی پیش نظر اضافی امداد مختص کی۔بین الاقوامی اداروں اور اقوام عالم کی جانب سے پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ اس وقت حکومت کی تمام تر توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے پیش نظر شہریوں کی حفاظت اور معاشی سرگرمیوں میں استحکام و بڑھوتی دونوں مقصود ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احساس کے دائرہ کار میں ممکنہ حد تک توسیع کی جائے۔ وزیر اعظم نے احساس کفالت پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …