جمعرات , 15 اپریل 2021

عراق : حشد الشعبی نے داعش کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی

عراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے مشرقی صوبے دیالہ میں داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے کمانڈر طالب موسوی نے کہا ہے کہ تیئیسویں بٹالین اور انٹیلیجنس شعبے نے خانقین کے علاقے میں ایک کارروائی کر کے داعش دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔

الموسوی کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور فوجی ساز و سامان بطور مال  غنیمت حاصل ہوا ہے۔ صوبہ دیالہ کے بعض علاقوں میں داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں سیکورٹی اہلکاروں، عام شہریوں، مقامی شخصیتوں اور قبائل پر حملے کئے جاتے رہے ہیں۔

الحشدالشعبی اور عراق کے دیگر سیکورٹی اہلکاروں نے صوبہ الانبار، صلاح الدین اور دیالہ میں کئی بڑی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …