ہفتہ , 20 اپریل 2024

افغانستان صوبہ قندوز میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ، 8 طالبان دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ قندوز میں افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابلاغ نیوز نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 8 طالبان دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی گئی۔

گورنر قندوز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں ابھی تک 8 طالبان بھی مارے گئے اور 13 زخمی ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں اور بہت جلد صورتحال پر قابو پالیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …