اتوار , 18 اپریل 2021

مسجد اقصی میں صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کا جینا حرام کر دیا

قابض ریاست میں صہیونی آبادکاروں شر پسند کارروائیوں کے آگےمجبور فلسطینیوں کی سننے والا کوئی نہیں ، آبادکار جب چاہتے ہیں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے ساتھ نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کی شرانگیزی کی ایک اور  مثال اس وقت سامنے آئی جب  مسجد اقصی میں کھلم کھلا گھومتے ہوئے صہیونی آباد کاروں میں سے ایک نے مغربی دروازے کی جانب نماز ادا کرتے ہوئے 2 فلسطینی نوجوانوں کی عبادت میں خلل ڈالتے ہوئے پریشان کیا اور نماز کی بے حرمتی کرتے ہوئے نمازیوں کے سامنے کھڑا ہوگیا ۔

واضح  رہے کہ قابض ریاست میں مسجد اقصی اور فلسطینیوں کے ساتھ صہیونی شر پسندی کے واقعات کی کوئی انتہا نہیں رہی ہے جس کے باوجود مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …