جمعہ , 19 اپریل 2024

ابو ظہبی فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کر رہا ہے، حماس

حماس کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں یہودی کالونیوں کی کونسل کےچیئرمین کا ابو ظہبی میں استقبال یہودی آباد کاری، توسیع پسندی، فلسطینی اراضی پر ڈاکہ زنی اور فلسطینی شہروں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشوں کو آگے بڑھانے میں دشمن کی مدد کرنا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی یہودی کالونیوں کی کونسل کےچیئرمین کے ابو ظہبی میں استقبال پر متحدہ عرب امارات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امارات نے کہا تھا کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ اس شرط پر معاہدہ کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکے گا اور فلسطینی اراضی کےالحاق کا پروگرام منسوخ کرے گا مگر اب وہی اماراتی حکومت یہودی کونسلوں کے چیئرمین کا اپنے ملک میں استقبال کر کے یہ ثابت کررہی ہے کہ ابو ظہبی فلسطین میں‌یہودی آباد کاری اور الحاق کے صہیونی منصوبے پرعمل درآمد میں اسرائیل کی مدد کر رہی ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات خطرناک موڑ میں داخل ہوگئے ہیں،  اماراتی حکومت اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات میں اتنی آگے جا چکی ہے وہ اپنے ہی اعلانات اور اصولوں کو فراموش کر رہی ہے اماراتی حکومت فلسطینیوں کودھوکا دے رہی ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …