جمعرات , 25 اپریل 2024

صہیونی فوج کے مظالم جاری ، دو فلسطینی نوجوان اغوا

تفصیلات کے مطابق دونوں فلسطینی نوجوانوں کو صیہونی فوج نےنام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اغواء کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ میں تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مارکرتے ہوئے رہائشوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، اس دوران صیہونی فوج نے دو نوجوان 20 سالہ محمد اور 23 سالہ ماجد کو ان کے گھروں سے اغواکرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج کی جانب سے  تلاشی کے نام فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی جاتی ہے جبکہ اس دوران خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت رہائشوں کو  بدترین تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ مزاحمت کی صورت میں طویل قید اور بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …