ہفتہ , 20 اپریل 2024

یمن کے جزیرے پر اسرائیل اپنا فوجی اڈا قائم کر رہا ہے

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بحری جہاز سے بہت سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اسرائیل کا فوجی سازو سامان اتارا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں جزیرہ سقطری میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ فورسز کے تعاون سے اسرائیلی بحریہ کی موجودگی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی ساز و سامان لے کر متحد عرب امارات کا ایک بحری جہاز جنوبی یمن میں واقع مجمع الجزائر سقطری کے ساحل پر لنگر انداز ہوا ہے۔

ذرا‏ئع نے انکشاف کیا ہے کہ جزیرہ سقطری میں متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی بحریہ کے ماہرین کی نگرانی میں ایک فوجی ہوائی اڈہ بنائے جانے کا راستہ بھی ہموار کر دیا ہے۔

چند روز قبل ایک فرانسیسی نیوز ایجنسی نے خبر دی تھی کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے افسران اور متحدہ عرب امارات کے ایک مشترکہ وفد نے یمن کے جزیرے سقطری کا دورہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے حتی غاصب اسرائیل کو باضاطہ تسلیم کرنے سے کافی عرصہ پہلے یمن کے جزیرے سقطری میں صیہونیوں کی آمد و رفت کی راہ ہموار کر دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …