ہفتہ , 20 اپریل 2024

داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فورسز کی بمباری

عراقی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے صوبے دیالہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ابلاغ نیوز نے عراق کے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عراقی فضائیہ کے ایف سولہ جنگی طیاروں نے منگل کے روز مشرقی عراق کے صوبے دیالہ میں واقع خانقین کے علاقے الزور میں داعش دہشت گروہ کے بچے کھچے عناصر کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

صوبے دیالہ کے بعض علاقوں میں دہشت گرد عناصر کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں پر حملے کئے جاتے رہے ہیں جہاں ان دہشت گرد عناصر اور قبائلیوں میں جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق کی مسلح افواج کے تعاون سے صوبے دیالہ میں ان دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے کے لئے ایک بڑی کاروائی بھی شروع کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …