جمعرات , 25 اپریل 2024

صیہونی وفد کی سوڈان آمد ، احتجاجی مظاہرے اور اسرائیلی پرچم نذر آتش

مشتعل سوڈانی شہریوں نے صیہونی ریاست کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ اپنی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت میں شہریوں کی بڑی تعداد اس وقت سڑکوں پر نکل آئی جب انہیں صیہونی ریاست کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی خرطوم آمد اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کی خبر ملی۔

دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے جنھوں ‌نے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیل کے پرچم بھی نذرآتش کیا۔

واضح رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اتوار کے روز سوڈانی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …