جمعہ , 23 اپریل 2021

ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے پابندیاں کم کی جائیں ، امریکی قانون ساز

امریکہ کی دسیوں قانون ساز شخصیتوں نے کورونا کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر عائد امریکی پابندیوں میں کمی لانے پر زور دیا ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق امریکہ کی پچھہتر قانون ساز شخصیتوں نے امریکی وزیر خزانہ اسٹیون مَنوچِن اور وزیر خارجہ مائک پومیو کے نام ایک مراسلہ تحریر کر کے کورونا کے دور میں ممالک پر لگائی گئیں پابندیوں میں کمی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی قانون سازوں نے اپنے مراسلے میں پومپیو اور منوچِن سے مطالبہ کیا کہ وہ پورے طور سے پابندیوں کو نظر انداز کریں اور کورونا کا مقابلہ کرنے کی غرض سے پابندیوں سے روبرو ممالک تک کورونا ٹیسٹنگ کٹ اور دیگر لازمی طبی وسائل کی ترسیل کی اجازت دیں۔

خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مختلف ممالک اور عالمی ادارے ایران سمیت مختلف ممالک پر لگی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں مگر امریکہ بدستور اپنی جارحانہ، ظالمانہ اور غیر قانونی پالیسیوں کو جاری پر مصر ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکہ کے اس رویہ کو طبی و اقتصادی دہشتگردی کا نام دیتے ہوئے عالمی برادری سے امریکہ کی من مانیوں کے مقابلے میں آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …